سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مورخہ 20.02.2024 کو ”یو م زکوٰۃ“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰۃ“ کے طور پر منائیں گی تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰۃ وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔ اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماء ومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار/کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب، زکوٰۃ کی رقم شریعت کیمطا بق غرباء اور مساکین میں تقسیم کا اہتمام کر تا ہے ”یوم زکوٰۃ“ کے حوالے سے آ ج کی تقریبات میں عوام الناس کو محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے پروگرامز کے متعلق آگاہ کیا گیااور زکوٰۃ کی رضاکارانہ ادائیگی کے لیے ترغیب دی گئی کہ مخیراور صاحب استطا عت حضرات اپنی زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے حکومت کے نظام پر اعتماد کرتے ہوئے غریب،نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر یں۔ شرکاء کو بتا یا گیا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی ہمارا ایک مذہبی فریضہ ہے۔ ملک میں غریب اور ضرورت مندوں کی مو جو دگی کے پیش نظر زکوٰۃ ادا کر نا ہمار ا دینی، قومی اور اخلا قی فریضہ بھی ہے۔ اس کام کے لیے ہم سب کو مل کر آ گے بڑ ھنا ہو گا۔ یہ عبادت بھی ہے، برکت بھی ہے بلکہ وسیلہ نجات ہے

 محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الا ؤنس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مستحقین کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کی طرف سے 3737 سے میسج موصول ہو گا اور گزارہ الا ؤنس کے مستحقین بذریعہ ایزی پیسہ مبلغ- 9000/ روپے فی کس بعدا ز بائیو میٹرک تصدیق اپنے کسی بھی نزدیکی ریٹیلر، فرنچائزسے مکمل رقم وصول کر یں گے۔ جبکہ گزارہ الا ؤنس برائے نابینا افراد مبلغ 12000/- روپے فی کس وصول کریں گے۔        مستحقین گزارہ الا ؤنس اور گزارہ الاؤنس برائے نابینا افرادکے لیے سال 2023-24 کی پہلی قسط جاری کی دی گئی ہے۔فرنچائز یا ریٹیلر کی طرف سے مستحقین زکوٰۃ سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مستحقین زکوٰۃ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 62632 ڈائل کرکے آپشن 4 کا انتخاب کریں اوراپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے لیے تشکیل دیئے گئے  خصوصی سیل کے نمبر 042-99211876 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مورخہ31 اکتوبر2023بروزمنگل پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا29 واں اجلاس زیر صدارت بیرسٹر سید اظفر علی نا صر، وزیرزکوٰۃ وعشر پنجاب،شریک چیئرمین پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل منعقد ہوا۔اجلاس میں میا ں ابرار احمد سیکر ٹر ی زکوٰۃ وعشر، حکومت پنجاب،جناب شہزا د علی ہوتیانہ، سیکشن آ فیسر(بی اینڈ ایل) نمائندہ سیکر ٹری محکمہ خزانہ،حکومت پنجاب، محترمہ آسیہ بشیر، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر، نمائندہ سیکر ٹری سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب،محترمہ تانیہ ملک، ڈپٹی سیکر ٹری، نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، حکومت پنجاب، جناب محمد سرور، سیکشن آفیسر، نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، حکو مت پنجاب،محترمہ ڈاکٹر صفیہ سلطانہ، ایڈیشنل سیکر ٹری، نمائندہ سیکر ٹری محکمہ ہا ئر ایجوکیشن،حکومت پنجاب، جناب عرفان سرور، سیکشن آفیسر (ریسرچ)نمائندہ سیکر ٹری، محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انو یسٹمنٹ، حکومت پنجاب، فاضل ممبرمولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتاز اختر اور جناب وسیم ایوب ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ برائے سال2023-24 کے لئے 04 ارب48 کروڑروپے کے تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ 2 ارب 61 کروڑروپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ16 کروڑ 80 لاکھ روپے،جزام کے مریضوں کو گزارہ الا ؤ نس کی فراہمی کے لئے مبلغ7 لاکھ روپے، صوبائی، ضلع و تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجہ کے لئے مبلغ29 کروڑ 36 لاکھ روپے، مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مبلغ11کروڑ روپے،دینی مدارس کے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے مبلغ11 کروڑ روپے، شادی گرانٹ کی مد میں مبلغ 18کروڑ 62 لاکھ روپے جبکہ تعلیمی وظائف فنی کی مد میں مبلغ54 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تاکہ مستحق طلباء و طالبات ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مفت فنی تربیت حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں کونسل نے نو مسلم مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے تالیف قلب کے نام سے تین اضلاع لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بطور پائیلٹ پروجیکٹ نئی سیکم کے اجراء کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔

Prgrams
Come Forward
Donate your zakat (Attyat) to Punjab zakat fund
Online Transfer
Cross Cheque / Bank Draft
Frequently Asked Questins
When was the system of Zakat & Ushr introduced in the county?
Zakat & Ushr system was introduced in 1980
What is Nisab of Zakat for the year 1444-45 A.H
Nisab of Zakat for the year 1444-45 A.H is Rs. 135,179
Which are Zakat deducting agencies?
The banks, Offices, Centers or Financial Institutions
When Zakat is deducted?
1st of Ramdan-ul-Mubarak (every year) on PLS Accounts
Who is eligible to receive Zakat?
A Muslim citizen of Pakistan living below poverty line
Success Stries

Mr. Elahi Bakhash is a 55 years old person. He has been living in Ward No.1& 2 in District Layyah. His family is consisted of six members. Due to high inflation,…

Elahi Bakhs
District Layyah

Miss Hina Shafiq is a 20 years old girl. She has been living in Rehmat Pura Daska District Sialkot. Her family is consisted of eight members. Due to poor nutrition and…

Hina Shafique
Rehmat Pura, District Sialkot

Mr. Zain-ul-Abdeen is a young and skilled guy of 29 years old. He has been living in Haji Pura since his birth. He has  six siblings. Being a member of poor family, it was…

Mr. Zain-Ul-Abdeen
District Sialkot
  • 0
  • 1
  • 2
Address
70 - A Shahjamal Lahore
E-mail
zakaat1980@gmail.com
Phone
042-99263230-32
Fax
042-99263231